*بزنس مین*
*میری شہرت, میرا ڈنکا*
*میرے اعزاز کا سن کر*
*کبھی یہ مت سمجھ لینا*
*میں چوٹی کا لکھاری ہوں*
*میں بزنس مین ہوں جانم*
*میں چھوٹا سا بیوپاری ہوں*
*میری آڑھت پہ برسوں سے*
*جو مہنگے دام بکتا ہے*
*وہ تیرے غم کا سودا ہے*
*تیری انکھیں*
*تیرے انسو*
*تیری چاہت*
*تیرے جذبے*
*دل میں شیلفوں پہ رکھے ہیں*
*وہی تو میں نے بیچے ہیں*
*تمہاری بات چھڑ جائے*
*تو باتیں بیچ دیتا ہوں*
*ضرورت زیادہ ہو*
*تو یادیں بیچ دیتا ہوں*
*تمہارے نام کے صدقے*
*بہت پیسہ کمایا ہے*
*نئی گاڑی خریدی ہے*
*نیا بنگلہ بنایا ہے*
*مگر کیوں مجھ کو لگتا ہے*
*میرے اندر کا بیوپاری*
*تمہی کو بیچ ایا ہے*
*تمہی کو بیچ ایا ہے*
*میں بزنس مین ہوں جانم*
Copied