”مجھے کتاب پڑھنے والے لوگ اچھے لگتے ہیں اور وہ تمام لوگ اچھے لگتے ہیں جن کے ہاتھ میں ہمیشہ کتاب ہوتی ہے۔ مجھے ہمیشہ اُس شخص نے متاثر کیا ہے جو تیز بارش سے کتاب کو بچانے کے لیے اُسے اپنے کوٹ میں چھپا لیتا ہے اور اپنے کوٹ کو بارش میں بھیگنے دیتا ہے۔‘‘
➖ اقتباس از مظہر الاسلام ـــ"کتاب رسالہ" کے اداریہ سے
میں کتاب ہوں، جسے تم پڑھ رہے ہو
میں تمھاری دوست رہوں گی، تمھارے ساتھ رہوں گی
تم سے اختلاف ہو گا، تمھیں ہنساؤں گی
یا کبھی گرمیوں کی دُھوپ بھری صبح میں
تمھاری آنکھوں میں آنسو بن جاؤں گی
➖ رابرٹ شیلڈز