غدار سے اقتباس
یوں تو اسکی شادی بھی ھو جائے گی اور اس کہ بچے بھی ھوں گے۔ وہ اُن کے لیے ایک اچھی ماں، اور اپنے خاوند کے لیے ایک نیک اور اطاعت شعار بیوی بھی بن جائے گی۔
اس کا گھر ھوگا اور زندگی کی ساری خوشیاں اور سُکھ جو ایک عورت چاھتی ھے وہ اسے نصیب ھوں گے۔ مگر کہیں اس کہ اندر ، اس کہ بہت گہرے اندر ، اس کی کوکھ میں بہت دُور اندر ، جہاں کہیں عورت کی رُوح رھتی ھے وھاں میں ھمیشہ موجُود رہوں گا"🥺🌸🤍✨
"کرشن چندر"
کتاب "غدار" سے اقتباس