پروین شاکر
کرم مانگتا ہوں عطا مانگتا ہوں
الہی میں تجھ سے دعا مانگتا ہوں
عطا کر تو شانِ کریمی کا صدقہ
عطا کر تو شانِ رحیمی کا صدقہ
نہ مانگوں گا تجھ سے تو مانگوں گا کس سے
تیرا ہوں میں تجھ سے دعا مانگتا ہوں
الہی ہمیں شاد ومسرور رکھنا
بلاوؔں سے ہم کو سدا دُور رکھنا
پریشانیاں ہم کو گھیرے ہوئے ہیں
پریشانیوں سے پناہ مانگتا ہوں
جو مفلس ہیں اُن کو تو دولت عطا کر
جو بیمار ہیں ان کو صحت عطا کر
مریضوں کی خاطر دعا مانگتا ہوں
الہی میں تجھ سے دعا مانگتا ہوں
ہوا ہے نہ مایوس تیرا سوالی
پھرا ہے نہ کوئی تیرے در سے خالی
یہاں تیری خاطر جمع سب ہو
میں سب کی طرف سے دعا مانگتا ہوں
کرم مانگتا ہوں عطا مانگتا ہوں
الہی میں تجھ سے دعا مانگتا ہوں