Home Top Ad

عام ‏سا ‏ ‏فرد...میں ‏ہوں

میں ہوں ایک فرد عام سا
میں فرد ہوں عام سا
اک قصہ ناتمام سا
نہ لہجہ بے مثال ہے
نہ بات میں کمال ہے
ہوں دیکھنے میں عام سا
اداسیوں کی شام سا
جیسے ایک راز ہوں
خود سے بے نیاز ہوں
نہ ماہ جبینوں سے ربط ہے
نہ شہرتوں کا ضبط ہے
رانجھا نہ قیس ہوں
انشا،نہ فیض ہوں
میں پیکرِ اخلاص ہوں
وفا،دعا اور آس ہوں__